6 جولائی، 2026، 4:52 PM

شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ، ایران کے تمام شہروں میں تعزیتی تقریبات+ویڈیوز/تصاویر

شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ، ایران کے تمام شہروں میں تعزیتی تقریبات+ویڈیوز/تصاویر

ایران بھر میں تعزیتی اجتماعات، علامتی تشییعی مراسم، عزاداری، مرثیہ خوانی اور وفاداری کے اظہار کا سلسلہ جاری، مختلف شہروں میں عوام نے شہید رہبر انقلاب کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید امت امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ جاری ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ بڑی تعداد میں تشییع جنازہ میں شریک ہیں۔

ایران بھر میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع کے موقع پر سوگ اور ماتم کی فضا برقرار ہے۔ وہ عقیدت مند جو تہران پہنچ کر الوداعی تقریب اور تشییع جنازہ میں شرکت نہ کر سکے، انہوں نے ملک کے مختلف شہروں میں علامتی تقریبات، عزاداری اور خراج عقیدت کے پروگرام منعقد کیے۔

اراک میں شہید امام خامنہ ای سے الوداع کی تقریب

اراک میں شہید رہبر سے الوداع کے عنوان سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

یزد: عوام کی عاشورائی انداز میں عزاداری

یزد کے عوام نے عاشورائی روایت "نخل برداری" کے ذریعے اپنے شہید رہبر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یاسوج میں عوام کی عزاداری

یاسوج میں عوام نے تہران میں جاری الوداعی مراسم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عزاداری کی۔

بوشہر میں وسیع پیمانے پر سوگواری کی تقریبات

صوبہ بوشہر میں بھی شہید امام خامنہ ای کی یاد میں وسیع پیمانے پر عزاداری کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ مرکزی تقریب بوشہر کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی جہاں عوام نے انقلابی ترانے، مرثیہ خوانی، قرآن کریم کی تلاوت، تقاریر اور مذہبی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے اپنے غم کا اظہار کیا۔

بوشہر کی مذہبی انجمنوں کی کونسل کے سربراہ نوشاد نوشادی نے کہا کہ صوبے کے عوام ہمیشہ سے رہبر انقلاب سے گہری قلبی وابستگی رکھتے ہیں اور حالیہ دنوں میں یہ محبت پہلے سے زیادہ نمایاں ہوکر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ۲۸ فروری سے اب تک ہر روز مختلف سوگواری کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں جن میں عوام کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔

بوشہر میں سوگواری کے پروگرام جاری ر ہیں گے

صوبائی اسلامی تبلیغات رابطہ کونسل کے سربراہ حجت الاسلام یوسف جمالی نے کہا کہ بوشہر بھر میں سوگواری کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا اور مختلف شہروں و دیہات میں عوامی اجتماعات اور عزاداری کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

کرمانشاہ میں شہید رہبر کو الوداع

کرمانشاہ میں مسجد النبی (ص) میں شہید امام خامنہ ای کی یاد میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداء کے اہل خانہ، نوجوانوں، خواتین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر منوچہر حبیبی نے شہداء کے راستے کو جاری رکھنے اور انقلاب اسلامی کے اہداف کی حفاظت پر زور دیا۔

شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ، ایران کے تمام شہروں میں تعزیتی تقریبات+ویڈیوز/تصاویر

خرم آباد میں ماتمی جلوس

خرم آباد میں شہید رہبر انقلاب کے سوگواروں نے ماتمی جلوس نکالے۔

خوزستان کے بختیاری عشائر کی وفاداری کا اظہار

خوزستان کے بختیاری عشائر نے روایتی لباس پہن کر تشییعی مراسم میں شرکت کی اور انقلاب اسلامی اور نئے رہبر سے اپنی وفاداری کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے انقلابی نعرے لگاتے ہوئے شہید رہبر کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ انقلاب اسلامی کے نظریات کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔

دیگر شہروں میں بھی سوگواری کا سلسلہ جاری

​​​​

رشت، کرمان، ارومیہ، آستانہ اشرفیہ اور دیگر شہروں میں بھی تشییع سے محروم رہ جانے والے عقیدت مندوں نے علامتی اجتماعات، عزاداری اور ریلیوں کے ذریعے شہید امام خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا، جس سے پورا ایران سوگ، یکجہتی اور وفاداری کی تصویر بن گیا۔

News ID 1940167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha